شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / عمران صاحب مرہم نہیں، زخم دے کر نمک چھڑک رہے ہیں،رانا ثنا اللہ

عمران صاحب مرہم نہیں، زخم دے کر نمک چھڑک رہے ہیں،رانا ثنا اللہ

لاہور(پاک نیوز)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کا فردوس باجی ’گو عمران گو‘ اور“چھُپوچھُپو بنی گالہ چھُپو‘‘ کے نعروں کی تیاری کریں۔شہباز شریف کی وطن واپسی پر حکومتی تنقید کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان نے ملک تباہ کر دیا ، عوام کے منہ سے روٹی چھین لی ، روزگار چھین لیا،فردوس باجی اکنامک سروے رپورٹ دیکھیں، عمران صاحب مرہم نہیں، زخم دے کر نمک چھڑک رہے ہیں، فردوس باجی اللہ سے ڈریں ، آپ کے چہرے پر شہباز شریف کا خوف، اپنی نالائقی اور چوری کا ڈر عیاں ہے ، اب سارے ٹولے کے جانے کا وقت قریب ہے۔ اب آپ کی جانیاں ہی جانیاں ہوں گی ، اس کے لیے تیاری پکڑ لیں، ’گو عمران گو‘ اور“چھُپوچھُپو بنی گالہ چھُپو‘‘ کے نعروں کی تیاری کریں

یہ بھی پڑھیں  دیپالپور:ظالم شوہر کے ہاتھوں جلنے والی خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی