پاکستانتازہ ترین

ای سی پی ارکان کی تقرری، شہباز شریف نے نظرثانی شدہ نام بھجوا دیئے

اسلام آباد(پاک نیوز) الیکشن کمیشن میں سندھ اور بلوچستان کے ارکان کی تقرری کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے نظرثانی شدہ نام وزیراعظم کو بھجوا دیئے۔شہباز شریف نے سندھ سے خالد جاوید، عبدالرسول میمن اور جسٹس (ر) نور الحق قادری کے نام جبکہ بلوچستان سے صلاح الدین مینگل، شاہ محمد جتوئی اور روف عطا کے نام تجویز کئے ہیں۔اپوزیشن لیڈر نے اپنے خط میں کہا ہے کہ حقیقی مشاورت نہ ہوئی تو آئینی ذمہ داری ادا نہیں ہوگی، آپ نے سابقہ نامزدگیوں پر جھوٹے، بے بنیاد الزامات لگائے اور خلاف رائے دی، آپ نے اپنے وزیر خارجہ کے خط میں نامزد شخص کو ہی بعد میں  نااہل  قرار دیا، ایسے ہی تبصرے آپ کے نامزد کردہ افراد کے متعلق بھی بآسانی کئے جاسکتے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker