شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / آصف علی زرداری کا میڈیکل چیک اپ، میڈیکل بورڈ نے صحت مند قرار دے دیا

آصف علی زرداری کا میڈیکل چیک اپ، میڈیکل بورڈ نے صحت مند قرار دے دیا

اسلام آباد(بیوروچیف) سابق صدر آصف علی زرداری کی جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتاری کے فوری بعد طبی معائنہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کو صحت مند قرار دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کا طبی معائنہ پولی کلینک کے 3 رکنی میڈیکل بورڈ نے کیا، طبی معائنہ ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد بورڈ نے انھیں صحت مند قرار دے دیا۔میڈیکل بورڈ نے معائنے کے بعد آصف زرداری کا میڈیکل سرٹیفکیٹ نیب حکام کے حوالے کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کا شوگر لیول 170، نبض کی رفتار 88 فی منٹ تھی، بلڈ پریشر کا لیول 170/80 ریکارڈ ہوا، آصف زرداری نے مطمین انداز میں ڈاکٹرز کے سوالات کے جوابات دیے۔سابق صدر کی میڈیکل ہسٹری میں عارضۂ قلب، کمر درد، ذیابیطس کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ طبی معائنہ کرنے والے میڈیکل بورڈ کے سربراہ کنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹر آصف عرفان تھے، ڈاکٹر حامد اقبال، نیب سرجن ڈاکٹر امتیاز احمد بورڈ کا حصہ ہیں۔ یہ خصوصی میڈیکل بورڈ نیب کی درخواست پر تشکیل دیا گیا

یہ بھی پڑھیں  ڈنگ ٹپاؤ طرز حکمرانی اور تعلیم کی صورتحال