شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / نیب نے حمزہ شہباز کو حراست میں لے لیا

نیب نے حمزہ شہباز کو حراست میں لے لیا

لاہور(پاک نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ نون کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت مسترد کردی جس کے بعد انہیں نیب نے حراست میں لے لیا، نیب کی ٹیم حمزہ شہباز کو لے کر روانہ ہوگئی۔مسلم لیگ نون کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز، صاف پانی اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیسز میں عبوری ضمانت میں توسیع کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے تھے۔عبوری ضمانت مسترد ہونے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی کرپشن نہیں، مجھ پر کرپشن ثابت ہوئی تو سیاست چھوڑ دوں گا۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ جس کا دامن صاف ہوتا ہے اللہ اسے ہمت دیتا ہے،نیب چیئرمین میرے بارے میں اپنا بغض اپنا آرٹیکل میں دیتے ہیں جبکہ فردوس عاشق اعوان ایک دن پہلے ہی کہتی ہیں کہ آصف زرداری گرفتار ہوجائیں گے۔حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ میرے گھر میں دہشتگردوں کی طرح دھاوا بولا گیا۔حمزہ شہباز کی گرفتاری پر لیگی کارکنوں نے لاہور ہائی کورٹ کے باہر شدید احتجاج اور نعرے بازی کی اس موقع پر کارکنان نے چیئرمین نیب، وزیراعظم عمران خان کے خلاف سخت نعرے لگائے جبکہ مقامی لیگی قیادت نے کارکنان کو جی پی او چوک پر مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی ہے

یہ بھی پڑھیں  کراچی،حلقہ 106اور117میں پولیس اوررینجرز کی سخت سیکیورٹی میں پولنگ جاری
error: Content is Protected!!