شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / سلیکٹڈ وزیراعظم کو کچھ پتہ نہیں سب کچھ وزیر داخلہ کروا رہا ہے،آصف زرداری

سلیکٹڈ وزیراعظم کو کچھ پتہ نہیں سب کچھ وزیر داخلہ کروا رہا ہے،آصف زرداری

اسلام آباد(پاک نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری نے اعتراف کیا ہے کہ اتفاق رائے نہ ہونے سے نیب ختم نہ کرسکے،میرے سیاست میں نہ رہنے سے کیا فرق پڑے گا میرے بعد بلاول اور بلاول کے بعد آصفہ بھٹو ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدرآصف زرداری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کو لندن بھاگتے ہوئے دیکھ رہا ہوں،سلیکٹڈ وزیراعظم کو کچھ پتہ نہیں سب کچھ وزیر داخلہ کروا رہا ہے۔ایک سوال پر آصف زرداری نے کہا کہ نیب کو ختم کرنا چاہتے تھے لیکن اتفاق رائے نہیں ہوا،بلوچستان حکومت گرانے کے حوالے سے سابق صدر کا کہنا تھا کہ سیاست میں پوزیشن لینا پڑتی ہے۔اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا نوازشریف کی طرح آپ کو بھی سیاست سے آوٹ کیا جارہا ہے؟جس پر سابق صدر کا کہنا تھا کہ فرق کیا پڑے گامیں نہیں ہونگا تو بلاول ہوگا بلاول نہیں ہوگا تو آصفہ ہوگی۔سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ گرفتاری تھرڈ ورلڈ ممالک میں سیاست کاحسن ہے، میری گرفتاری پریشرٹیکٹکس ہیں میں نے کہا تھا کہ چیئرمین نیب کی کیا مجال، سب حکومت کرتی ہے، جو سیاست کریگا اس کو جیل جانا پڑے گاجیل اورگرفتاری سیاست کاحسن ہے۔سابق صدر احتساب عدالت پیشی پر انوکھا انداز اپناتے ہوئے کمرہ عدالت میں سگریٹ کے کش لگاتے رہے،اس پر صحافی نے سابق صدر سے سوال کرتے ہوئے کہاکہ آپ کمرہ عدالت میں سگریٹ پی رہے ہیں، یہ ممنوع ہے، جس پر آصف زرداری نے

یہ بھی پڑھیں  راولپنڈی: پانچویں منزل سے کودنے والی لڑکی جاں بحق،دوسری زخمی