شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ورلڈ کپ، بنگلادیش اور سری لنکا کے مابین ٹاس بارش کی نذر‌

ورلڈ کپ، بنگلادیش اور سری لنکا کے مابین ٹاس بارش کی نذر‌

لندن(نمائندہ سپورٹس نیوز) ورلڈکپ کا سولہواں میچ آج بنگلادیش اور سری لنکا کے درمیان شیڈول ہے، ٹیموں کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ بادل بھی برس پڑے جس کے سبب ٹاس روک دیا گیا. بارش رکنے پر میچ شروع ہو گا.برسٹل میں ورلڈکپ کا سولہواں میچ، سری لنکا اور بنگلادیش پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے شیڈول تھا تاہم بارش کے سبب ٹاس روک دیا گیا، قب ازیں دونوں ٹیموں نے تیاریاں مکمل کر لیں۔خراب موسم کے پیش نظر تین تین میچ کھیلنے والی ٹیموں کو ہار سے زیادہ بارش کا ڈر تھا، محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے پیشگوئی بھی کر رکھی تھی۔ پاکستان کے بعد آج کا میچ بھی متاثر ہونے کے خدشے کے باعث نمبر چھ سری لنکا کو دھڑکا سا لگ گیا۔صرف اتنا ہی نہیں بلکہ کرکٹ دیوانوں کے بھی ارمان پانی میں بہہ جانے کا خدشہ بڑھ سا گیا، ورلڈکپ میں یہ تیسرا میچ بارش کی نظر ہو سکتا ہے

یہ بھی پڑھیں  شیخوپورہ: ٹیوٹا ہائی ایس لاہور روڈ پر پل کے ساتھ ٹکرا گئی