شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / سابق صدر زرداری کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

سابق صدر زرداری کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد(پاک نیوز) احتساب عدالت نے آصف زرداری کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرتے ہوئے سابق صدر کو 21 جون کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے آصف علی زرداری کو آج صبح احتساب عدالت میں پیش کیا گیا،اس موقع پر پولیس کے 300 اہلکار نیب راولپنڈی کے دفتر اور 500 اہلکار احتساب عدالت کے باہر تعینات تھے جب کہ رینجرز اہلکار بھی گشت پر تھے۔دورانِ سماعت پراسیکیوٹر نیب مظفر عباسی نے مؤقف اختیار کیا کہ بینک حکام کی معاونت سے جعلی بینک اکاؤنٹس کھولے گئے، ملزم کو گرفتار کیا ہے، تفتیش کے لیے ریمانڈ کی ضرورت ہے۔جج ارشد ملک نے استفسار کیا آصف زرداری کو کن بنیادوں پر گرفتار کیا پہلے یہ بتائیں جس پر پراسیکیوٹر نیب نے کہا میں گرفتاری کی بنیاد پڑھ کر بتا دیتا ہوں۔نیب نے احتساب عدالت سے آصف زرداری کے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا،احتساب عدالت نے تقریباً ایک گھنٹہ بعد فیصلہ سناتے ہوئے سابق صدر کا دس روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں نیب کے حوالے کردیا،عدالت نے آصف زرداری کو 21 جون کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے

یہ بھی پڑھیں  جماعت اسلامی امن کانفرنس، طالبان سے فوری مذاکرات کئے جائیں