شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / شہباز شریف اور فواد کی ضمانت منسوخی کیس کی سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا

شہباز شریف اور فواد کی ضمانت منسوخی کیس کی سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا

اسلام آباد(پاک نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا۔ نئے بینچ کی تشکیل کے بعد دوبارہ سماعت ہوگی۔ سپریم کورٹ میں شہباز شریف اور فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب کی اپیل پر آج سماعت مقرر تھی، تاہم مقدمے کی سماعت کرنے والے بینچ کے رکن جسٹس یحییٰ آفریدی نے بینچ میں بیٹھنے سے معذرت کرلی۔ ان کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ فواد حسن فواد ان کے جاننے والے ہیں ایسے میں مقدمے کی سماعت نہیں کر سکتا۔بینچ ٹوٹنے کے باعث مقدمے کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی، نئے بینچ کی تشکیل کے بعد کیس دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کیا جائے گا۔قبل ازیں دوران سماعت جسٹس شیخ عظمت سعید نے شہباز شریف کے وکیل اشتر اوصاف سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا تو اشتر اوصاف نے بتایا کہ ان کی طبعیت اب بہتر ہے۔ جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ مقدمہ لینے کیلئے آپ کو تندرست ہونا چاہیے

یہ بھی پڑھیں  پاکستانی ٹیم کو عالمی کپ میں فتح حاصل کرنے کے لیے اتحاد کے ساتھ کھیلنا ہو گا۔ چیئرمین
error: Content is Protected!!