Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / بلاول مریم کی دعوت پر آج رائیونڈ پہنچیں گے

بلاول مریم کی دعوت پر آج رائیونڈ پہنچیں گے

لاہور(پاک نیوز) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی دعوت پر چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج رائیونڈ جائیں گے، جہاں ظہرانے پر دونوں رہنماؤں میں ملاقات ہوگی۔ اہم بیٹھک میں اپوزیشن قیادت کی گرفتاریوں سمیت دیگر سیاسی اُمور پر گفتگو ہوگی۔مریم نواز نے بیٹھک کے حوالے سے ٹوئٹ بھی کیا کہ ملاقات نواز اور شہباز کی اجازت سے ہورہی ہے۔ تمام فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں اور اُن پر بھی پارٹی اُصولوں اور قواعد کی پاسداری لازم ہے۔مریم نواز اور بلاول بھٹو کی کل ملاقات؛ اہم سوال یہ ہے کہ کیا شہباز شریف شرکت کریں گے؟ کیا اِس ملاقات کو شہباز شریف کی تائید/اجازت حاصل ہے ؟ یاد رہے کہ گذشتہ روز مریم نواز نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اتوار کو ملاقات کی دعوت دی تھی۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کے مطابق، مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم نواز اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے درمیان آج بروز (اتوار) اہم ملاقات ہونے جا رہی ہے

یہ بھی پڑھیں  محرم الحرام میں دہشتگردی کا خطرہ،فوج کی تعیناتی کیلئے درخواست
x

Check Also

قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس، اٹارنی جنرل خالد جاوید نے کیس لڑنے سے معذرت کر لی

اسلام آباد(پاک نیوز) سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل خالد جاوید نے قاضی ...

error: Content is Protected!!