شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پنجاب حکومت کا میٹرو بس کے کرایوں میں 10 روپے اضافے کا اعلان

پنجاب حکومت کا میٹرو بس کے کرایوں میں 10 روپے اضافے کا اعلان

لاہور(پاک نیوز) بجٹ کے اثرات سامنے آنے لگے۔ پنجاب حکومت نے میٹرو بس کے کرایوں میں 10 روپے اضافے کا اعلان کردیا۔دنیا نیوز کے مطابق لاہور اور راولپنڈی میٹرو بس میں سفر کرنے والے افراد کو 20 روپے کے بجائے 30 روپے کی ٹکٹ خریدنا ہوگی۔ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے بجٹ میں کرائے بڑھانے کی تجویز دی ہے، بجٹ منظور ہونے کے فوری بعد کرایوں میں اضافہ کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا جائے گا۔محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق کرائے میں دس روپے اضافے کرنے کے بعد میٹرو بس پر 80 کروڑ روپے سبسڈی کم دینا پڑی گی۔

یہ بھی پڑھیں  عجب قوم کی غضب کہانی
error: Content is Protected!!