شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / بلوچستان کا بجٹ 19 جون کو پیش کیا جائے گا
QUETTA: April 08 – A view of Balochistan Assembly during Speaker and Deputy Speaker elections during the session. APP photo by Mohsin Naseer

بلوچستان کا بجٹ 19 جون کو پیش کیا جائے گا

کوئٹہ(پاک نیوز) بلوچستان حکومت 19 جون کو آئندہ مالی سال کا صوبائی بجٹ پیش کرے گی جس میں صحت، تعلیم اور امن وامان کو ترجیح دی گئی ہے۔بلوچستان کابینہ کا اجلاس 17 جون کو وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت کوئٹہ میں منعقد ہوگا، جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔صوبائی محکمہ خزانہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے آئندہ مالی سال کا بجٹ 19 جون کو بلوچستان اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صحت ،تعلیم اور امن و امان کو ترجیحات میں شامل کیاگیا ہے۔ نئے بجٹ میں بے روزگار نوجوانوں کے لئے نئی اسامیاں پیدا کی جائیں گی

یہ بھی پڑھیں  بہاولنگر:ضلعی پولیس نے نئے سال 2014 کی آمد کے سلسلہ میں سکیورٹی پلان جاری کردیا