شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / حکومت مخالف تحریک کی تیاریاں: فضل الرحمان آج بلاول سے ملاقات کرینگے

حکومت مخالف تحریک کی تیاریاں: فضل الرحمان آج بلاول سے ملاقات کرینگے

اسلام آباد(پاک نیوز) اپوزیشن کی حکومت مخالف احتجاجی تحریک کی تیاریوں میں تیزی آگئی۔ مولانا فضل الرحمان آج سہ پہر 3 بجے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کریں گے۔بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کے درمیاں ملاقات مولانا کی رہائش گاہ پر ہوگی، مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کے درمیان بھی آج ملاقات طے ہوگئی، مولانا اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد ہوگی۔ملاقاتوں میں اے پی سی کی تاریخ، مقام اور ایجنڈے کو حتمی شکل دینے پر مشاورت ہوگی، اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی رواں ماہ کے آخر میں بلائے جانے کا امکان ہے

یہ بھی پڑھیں  لاہور ہائی کورٹ کلچر سوسائٹی کے زیر اہتمام ملی نغموں کا مقابلہ