پاکستانتازہ ترین

کشمیر، اسلام آباد سمیت پنجاب،خیبر پختونخواہ میں بارش کا امکان

rainاسلام آباد(نامہ نگار)گوجرانوالہ،لاہور اور مردان میں بارش سے موسم خوش گوار ہوگیاہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ ایک دو روز تک کشمیر، اسلام آباد سمیت پنجاب،خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر بارش کی توقع ظاہر کی ہے۔ گوجرانوالہ شہر اور گردونواح میں جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب موسلادھار بار ش ہوئی جس سے نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا۔ لاہور اور مردان میں ہونیوالی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد ، کشمیر، لاہور،ہزارہ ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ بنوں ، حیدرآباد، کراچی ڈویژن میں چند ایک مقامات پر تیزہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش راولا کوٹ میں گیارہ ملی میٹر رکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  مرزا کےخلاف قائم مقدمات کے5بچے بھی ہوگئے، فہمیدہ مرزا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker