شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / انگلینڈ نے افغانستان کو 150رنز سے شکست دیدی

انگلینڈ نے افغانستان کو 150رنز سے شکست دیدی

مانچسٹر(نمائندہ سپورٹس)ورلڈکپ میں انگلینڈ نے افغانستان کو 150 رنزسے شکست دے دی، فتح کے بعد انگلش ٹیم نے پوائنٹس ٹیبل پرٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔148رنز کی دھواں دھار اننگزکھیلنے پر مورگن میچ کے ہیرو رہے۔مانچسٹرمیں انگلش بلے بازوں کا لاٹھی چارج۔چھکوں کی برسات کردی۔بیرسٹونے نوے اورروٹ نے اٹھاسی رنزداغ دیئے۔کپتان مورگن نے تو دھوڈالا،ستاون گیندوں پر ورلڈکپ کی چوتھی تیزترین سنچری جڑدی۔مورگن نے ایک سو اڑتالیس رنز سکورکیے۔انگلینڈ نےچھ وکٹوں پر 397رنزکا ٹوٹل بنادیا۔جواب میں افغانستان کی ٹیم8 وکٹوں پر247رنزبناسکی۔

یہ بھی پڑھیں  عمران خان امن مارچ،غیر ملکی صحافیوں کی گرفتاری کےلیےچھاپہ