پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی کےساتھ میثاق معیشت چاہتے ہیں، شہباز شریف

اسلام آباد(پاک نیوز)قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے چارٹر آف اکانومی کے لیے تیار ہیں، پی ٹی آئی کےساتھ میثاق معیشت چاہتےہیں۔قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کے دوران قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 4 دن ہاؤس کا وقت ضائع کیا گیا، بجٹ سیشن اہم ترین موقع ہے، ایوان میں موجود لوگ عوام سے ووٹ لے کر آئے ہیں لہذا اسپیکر قومی اسمبلی کےکندھوں پر بھاری ذمہ داری ہے، کل بھی آپ سے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔شہباز شریف نے کہا کہ آصف زرداری، سعد رفیق اور محسن داوڑ ایوان کے ممبر ہیں، اراکین لاکھوں ووٹ لے کر عوام کے جذبات کی ترجمانی کے لیے آتے ہیں، اراکین کی حاضری یقینی بنانا اسپیکر کی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker