Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:بیوہ رخسانہ بی بی کو انصاف نہ مل سکا

بھائی پھیرو:بیوہ رخسانہ بی بی کو انصاف نہ مل سکا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔میگہ روڈ کی رہائشی دو بچوں کی ماں بیوہ رخسانہ بی بی کو انصاف نہ مل سکا،رجسٹری کروانے کے بہانے ملزمان اغواء کرکے تین روز زناء کرتے رہے،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اگر انصاف نہ ملا تو خود کشی کرلونگی،دو بچوں کی ماں بیوہ رخسانہ بی بی کی ڈی پی او قصور سے انصاف کی اپیل۔تفصیلات کے مطابق۔ میگہ روڈکی رہائشی دو بچوں کی ماں بیوہ رخسانہ بی بی نے اپنے گھرکی رجسٹری کروانی تھی جسے ایک عاشق نامی شخص نے فون کرکے کہا کہ تم میرے پاس آؤ میں تمہارے ساتھ جا کر رجسٹری کروا دیتا ہوں جس پر رخسانہ بی بی عاشق کے پاس گئی تو وہاں پر پہلے سے موجودعمران وغیرہ پانچ افراد نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے رخسانہ بی بی کو اغواء کرلیا اور للیانی لے گئے جہاں پر تین روز رکھ کر زناء کرتے رہے اور رہائی کے بدلے اشٹام کروا لیا گیا بعدازں رخسانہ بی بی نے ملزمان کے خلاف پولیس تھانہ میں درخواست دی مگر ملزمان کیخلاف تاحال مقدمہ درج نہ ہوسکا۔ رخسانہ بی بی نے ڈی پی او قصور سے اپیل ہے کہ میرے ساتھ ہونے والی زیادتی کا ازالہ کیا جائے بصورت دیگر خود کشی کرنے پر مجبور ہونگی۔

یہ بھی پڑھیں  مسلم لیگ ن کا کوئی بھی رہنماءعمران خان کے خاندانی مسئلے پر تبصرہ نہ کرے: وزیراعظم کی ہدایت