پاکستانتازہ ترین

ایف بی آر نے اثاثے ظاہر کرنے کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کرا دیا

اسلام آباد(پاک نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نےاثاثے ظاہر کرنے کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کرا دیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم کیلئے آن لائن پروفائل سسٹم کا اجراء کر دیا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی، وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر اور نادرا حکام نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔پریس کانفرنس چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا تھا کہ اسکیم کیلئے شناختی کارڈ اور موبائل فون نمبر کی بنیاد پر ویب سائٹ پر ڈیٹا انٹری ممکن ہو گی۔ اثاثہ جات کی تفصیلات ایف بی آر اور نادرہ کی ویب سائٹس پر دیکھی جا سکتی ہیں۔چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ ویب سائٹ کا مقصد ٹیکس جمع کرانے والوں کی تفصیلات کو دیکھنا ہے، نادرا صرف معلومات دے گا، ٹیکس اکٹھا کرنا ہمارا کام ہے، جو ادارے معلومات رکھتے ہیں ان سے ہماری کوآرڈی نیشن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی شخص کسی دوسرے کا پروفائل استعمال نہیں کر سکے گا، نادرا کی مدد سے تمام شہریوں کی معاشی سرگرمیوں کا ڈیٹا حاصل کیا گیا ہے۔شیئرمین ایف بی آرنے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی تاریخ بڑھانے سے متعلق سوچنے والے افراد غلط ہیں، اسکیم کی تاریخ 30جون سے نہیں بڑھائیں گے، ہمارا مقصد کسی کو ہراساں کرنا نہیں ہے، ڈیٹا کی بنیاد پر اسیسمنٹ نوٹس جاری نہیں کریں گے، بینکوں سے اکاؤنٹ ہولڈرز کی تفصیلات مانگی تھیں، ٹیکس اسی وقت اکٹھا ہوتا ہے جب حکومت کے پاس ڈیٹا ہو، ہم اکاؤنٹ ہولڈرز کو ڈیل نہیں کرنا چاہتے، بینک اپنے اکاؤنٹ ہولڈرز کو خود ڈیل کریں۔نادرا حکام نے بتایا کہ اثاثوں کی انکوائری کیلئے آن لائن ایپ متعارف کروائی ہے، ٹیکس جمع کروانے والوں کی تفصیلات آن لائن بھی دیکھی جاسکتی ہیں، ویب سائٹ اردو اور انگریزی زبانوں میں ہے، قومی شناختی کارڈ یا ایف بی آر کے دیئے گئے نمبر سے لاگ ان ہوا جاسکتا ہے۔نادرا حکام نے کہا کہ آن لائن ایپ کے ذریعے ہر شخص اپنا ڈیٹا خود دیکھ سکے گا اور کسی دوسرے شخص کا ڈیٹا نہیں دیکھ سکتا، معلومات کو چیک کرنے کے پانچ سو روپے چارجز ادا کرنے ہوں گے۔اس موقع پر وزیر مملکت حماد اظہر نے کہا کہ ایف بی آر کے پاس 5 کروڑ 30 لاکھ افراد کا ڈیٹا موجود ہے۔اس سے ملک میں ٹیکس کا نظام مزید بہتر ہوگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker