شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کاایم ڈی مستقل طورتعینات کیا جائے، میاں شبیر ہاشمی

پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کاایم ڈی مستقل طورتعینات کیا جائے، میاں شبیر ہاشمی

لاہور(پریس ریلیز) پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے ایم ڈی کی تعیناتی مستقل طور پر نہیں  اور نہ ہی کسی کو ایڈیشنل چارج دیاگیا جس کی وجہ سے ہزاروں پیف سکولز کو عید پر ہی نہیں بلکہ ابھی تک مئی اور جون کی ماہانہ فیس ادائیگی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے لاکھوں اساتذہ ابھی تک تنخواہ سے محروم ہیں۔ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوایشن کے صدرمیاں شبیر احمد ہاشمی نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور ایم ڈی کی مستقل بنیادوںپر تعیناتی کی جائے اورصوبائی کابینہ کی طرف سے پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کا روکا گیا پانچ ارب سپلمنٹری بجٹ فوری ریلیز کیا جائے تاکہ پیف پارٹنرز کو جون تک ادائیگی کی جاسکے ۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی: برنس روڈ پردھماکا، 8 افراد زخمی