شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پھولنگر:منشیات فروشی کرنے والے نو ہوٹل سیل

پھولنگر:منشیات فروشی کرنے والے نو ہوٹل سیل

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو۔تھانہ سٹی کے بعد تھانہ صدر پولیس نے بھی پنجاب کی سہراب گوٹھ میں منشیات فروشی کرنے والے نو ہوٹل سیل کر دیے۔بند کیے جانے والے منشیات فروش ہوٹلوں کی تعداد اٹھارہ ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور عبدالغفار قیصرانی کی پنجاب کی سہراب گوٹھ بھائی پھیرو میں منشیات فروشوں کے خلاف چلائی گئی مہم کوآگے بڑھاتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر اعظم ڈھڈی نے مخبری پر پتہ چلایا کہ بھائی پھیرو ملتان روڈ پر قائم ہوٹل جوکھانے پینے کی اشیا فراہم کرنے کی آڑ میں منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث ہیں۔علاقہ غیر سے منشیات کے سمگلر یہاں تھوک کے حساب سے منشیات لاتے ہیں اور یہاں سے یہ منشیات ٹرکوں،بسوں،ویگنوں اور کاروں کے ذریعے پنجاب بھر میں سپلائی کی جاتی ہے۔گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ صدرمحمد اعظم ڈھڈی نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث نو ہوٹلوں کو سیل کر دیا۔ایس ایچ او نے صحافیوں کو بتایا کہ سندر نیازی ہوٹل،نیو رانا ہوٹل،کاشی ہوٹل،لکی مروت ہوٹل،کوئٹہ ہوٹل،کوعٹہ بلوچستان ہوٹل،پنجاب ہوٹل،خان ہوٹل،مشتاق رانا ہوٹل سمیت نوہوٹلوں کو بند کر دیا گیا ہے۔عوامی سماجی حلقوں نے کہا ہے کہ اس طرح نہ صرف بھائی پھیرو بلکہ پنجاب بھر میں منشیات کی خریدو فروخت میں از حد کمی واقع ہو جائے گی اور نئی نسل تباہ ہونے سے بچ جائے گی

یہ بھی پڑھیں  چونیاں : لیسکو کمپنی میں سب ڈویژن چونیاں سٹی کی ٹاپ ریکوری پوزیشن