پاکستانتازہ ترین

مریم نواز کے بعد خواجہ آصف نے بھی میثاق معیشت کو مذاق معیشت کا نام دے دیا

سیالکوٹ(پاک نیوز)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف نے میثاق معیشت کو مذاق معیشت کا نام دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بات کرنا چاہتی ہے تو بجٹ پر اپوزیشن کی تجاویز پرعمل کرے۔سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری پارٹی بجٹ کی بحث میں بھر پور حصہ لے رہی ہے ، یہ بجٹ عوام دشمن بجٹ ہے، یہ بجٹ معاشی بد حالی کا سبب بنے گا، یہ قومی معیشت اور کاروبار کے لئے مثبت ثابت نہیں ہوگا۔ موجودہ حکومت سے 4 ہزار ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا نہیں ہوا تھا، اس کے باوجود محصولات کا ہدف بڑھا دیا گیا ہے جو عوام پر اثرانداز ہو گا، آنے والے وقت میں مہنگائی آسمان کو چھوئے گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!