شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:بلدیہ عملہ شہر کی بجائے اپنے سیاسی آقاوں کے گھروں کی صفائی کرنے میں مصروف۔شہری سراپا احتجاج

بھائی پھیرو:بلدیہ عملہ شہر کی بجائے اپنے سیاسی آقاوں کے گھروں کی صفائی کرنے میں مصروف۔شہری سراپا احتجاج

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔بلدیہ عملہ شہر کی بجائے اپنے سیاسی آقاوں کے گھروں کی صفائی کرنے میں مصروف۔شہری سراپا احتجاج۔پھولنگر گند نگر میں تبدیل۔اربوں روپے سے بنا سیوریج سسٹم ناکام۔حکومت پنجاب کے صاف شفاف دھرتی کے دعوے ٹھس۔چراغ تلے اندھیرا کے مصداق میونسپل کمیٹی سے چند گز دور گلی محلے گندے پانی اور گندگی کے ڈھیرو ں سے عملہ صفائی کے منہ پر کالک بن گئے ۔۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو میونسپل کمیٹی سے چند گز دورگلی محلے گندے اور گندگی کے ڈھیرو ں سے اٹ کر حکومت کے صاف شفاف شہروں اور دیہاتوں کے نعرے کا منہ چڑا رہا ہے۔اربوں روپے سے بننے والے غلط ڈیزائین کے سیوریج سسٹم کی وجہ سے کئی گلے محلے اورآبادیاں گندے پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں اور لوگ زندہ درگور بن کر اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ شہر کے اندر سے گزرنے والی سڑک کے دونوں اطراف بننے والا نالاجگہ جگہ سے بننے سے پہے ہی ٹوٹ چکاہے اور اس نالے کے اوپر پڑی سلیبیں بھی ٹوٹ چکی کی ہیں۔ نواحی آبادی خصوصن محلہ صابری والی گلی کئی کئی دن سیوریج کے گندے پانی میں ڈوبی رہتی ہیں اور بلدیہ عملہ بے حس ہوکر عوام کی بے بسی کا تماشا دیکھ رہا ہے۔نمازیوں کا مساجد تک میں جانا ناممکن ہوچکا ہے۔جماعت اسلامی کے زون بھائی پھیرو کے امیرمقبول کمبوہ اور انجمن تاجراں کے رہنما ملک محمد عثمان کا کہنا ہے کہ بلدیہ عملہ شہر کی صفائی کرنے کی بجائے اپنے آقاوں کے گھروں اور ڈیروں کی صفائی کرنے میں مصروف رہتا ہے جبکہ شہری شکایت پہ شکایت کرنے کے باوجود گندے پانی میں ڈوبے رہتے ہیں۔ان رہنماوں نے کہا ہے ہم شہریوں کے مسائل اعلی حکام کے نوٹس میں لا کر حل کرانے کی کوشش کریں گے وگرنہ بے حس بلدیہ عملہ کے خلاف احتجاجی تحریک چلائیں۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:تھانہ سٹی واہ کینٹ چوکی تین پولیس عقوبت خانے میں تبدیل
error: Content is Protected!!