شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار

اسلام آباد(پاک نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے، جس پر شہریوں نے اللہ تعالی کا شکر ادا کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں ابر رحمت برسنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اوکاڑہ اور دنیاپور میں بادل کھل کر برسے،جبکہ حویلی لکھا،شیر گڑھ،کہروڑ پکا،دیپالپور،دنیاپور،حجرہ شاہ مقیم،چھانگا مانگا، پتوکی ،جمبر اور میلسی سمیت مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔بارشوں نے مقامی انتظامیہ کے دعوؤں کی قلعی بھی کھول دی،جہاں گلیوں بازاروں اور سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیاہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، ساہیوال، قلات، ژوب ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پرتیزآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا،تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، بنوں، راولپنڈی، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد، ڈی جی خان، ژوب ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں  چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ جمعرات کو ہو گا
error: Content is Protected!!