شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / جب اصلاحات ہو رہی ہوں تو تھوڑا مشکل وقت تو آتا ہے، وزیراعظم عمران خان

جب اصلاحات ہو رہی ہوں تو تھوڑا مشکل وقت تو آتا ہے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(بیوروچیف)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جو ملک کے لیے بہتر ہوگا میں وہ کروں گا جب اصلاحات ہو رہی ہوں تو تھوڑا مشکل وقت تو آتا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت میں آکر پتا چلا کہ اللہ نے اس ملک کو کتنا نوازا ہے، ملک کی یہ حالت بدعنوانی کی وجہ سے ہوئی ہے، ملک آج دوراہے پر کھڑا ہے، جتنا قرض آج لے رہے ہیں اس کا آدھا پرانے قرضوں کے سود پر چلا جاتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں جب اصلاحات ہو رہی ہوں تو تھوڑا مشکل وقت آتا ہے، جو ملک کے لیے بہتر ہوگا میں وہ ہی کروں گا، لیڈر جواب دہ ہوتا ہے، میرا نہ کوئی بزنس ہے نہ کوئی فیکٹری، میرے تمام اثاثے ڈکلیئر ہیں، میں نے بیرون ملک کمائی کی اور پیسہ پاکستان لے کر آیا، قوم سے بھی اپیل ہے کہ اپنی زندگی آسان کریں اور اثاثے ظاہر کریں اور ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائیں

یہ بھی پڑھیں  مریم نواز نے عمران خان اور آصف زرداری کو بھائی بھائی قرار دے دی