شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / ‘اپوزیشن اے پی سی کرے یا تحریک چلائے، این آر او نہیں ملے گا’، عمران خان

‘اپوزیشن اے پی سی کرے یا تحریک چلائے، این آر او نہیں ملے گا’، عمران خان

اسلام آباد(پاک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن اے پی سی کرے یا تحریک چلائے، انہیں کوئی این آر او نہیں ملے گا، اپوزیشن احتجاج کا شوق پورا کرے کوئی پرواہ نہیں، ہمیں کارکردگی سے جواب دینا ہے۔ذرائع کے مطابق، وزیراعظم نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا مجھے این آر او کے لیے براہ راست اپروچ نہیں کیا گیا، بجٹ منظوری قانونی تقاضہ ہے، تمام اراکین اپنی حاضری یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا معاشی سمت کا تعین کر دیا ہے، بحران سے نکل رہے ہیں، اراکین پارلیمنٹ بھی ٹیکس دینے کے لیے عوام میں آگاہی مہم چلائیں۔عمران خان کا کہنا تھا اراکین پارلیمنٹ عوام کو معاشی بحران کے ذمہ داروں سے آگاہ کریں، سب کو معلوم ہے میں کرپشن کیسز پر سمجھوتہ نہیں کرونگا، قبائلی علاقوں اور بلوچستان کے لیے ترقیاتی فنڈ میں اضافہ کیا ہے، پاک فوج نے فاٹا اور بلوچستان کے لیے اپنی تنخواہوں کا اضافہ نہیں لی

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:سینکڑوں نوجوان جماعت اسلامی یوتھ کے جلسہ عام میں شرکت کیلیے روانہ