شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / آسٹریلین ٹیم ورلڈ کپ 2019ء کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

آسٹریلین ٹیم ورلڈ کپ 2019ء کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

لندن(نمائندہ سپورٹس نیوز) انگلینڈ کی پوری ٹیم چوالیس اعشاریہ چار اوورز میں 286 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے ڈھیر ہو گئی، انگلش ٹیم نے 221 رنز بنائے۔لارڈز میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کے 32ویں میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 64 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی۔ کوئی بھی انگلش بلے باز آسٹریلیا کے گیند بازوں کا کھل کر مقابلہ نہ کر سکا۔ انگلینڈ کی جانب سے صرف سٹوکس نے مزاحمت دکھائی اور 115 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 8 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 89 رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں ونس 0، بیرسٹیو 27، جوئے روٹ 8، مرگن 4، بٹلر 25، ووکس 18 رنز بنا سکے اور ناٹ آؤٹ رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے سٹارک نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ بھینڈروف 2 اور سٹوینس ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔اس سے قبل انگلینڈ کے کپتان این مورگن ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، ان کا یہ فیصلہ سودمند ثابت نہیں ہوا کیونکہ باؤلرز سخت محنت کے باوجود اوپننگ پارٹنرشپ توڑنے میں ناکام رہے۔تاہم اس کے بعد انگلینڈ کے باؤلرز نے شاندار گیند بازی کرکے ناصرف سکور روکا بلکہ وکٹیں بھی حاصل کیں۔ ایک وقت ایسا لگ رہا تھا کہ آسٹریلیا کی جانب سے انگلینڈ کو جیت کیلئے بڑا ہدف ملے گا لیکن مقررہ پچاس اوورز میں آسٹریلوی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 285 رنز بنا سکی۔آسٹریلیا کی جانب سے کپتان فنچ 100، وارنر 53، سمتھ 38 اور کیری 3 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ ان کے علاوہ کوئی اور بلے باز انگلش باؤلرز کا مقابلہ نہیں کر سکا۔انگلینڈ کی جانب سے ووکس نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ آرچر، ووڈ، سٹوکس اور معین علی کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

یہ بھی پڑھیں  ہارون آباد:40سالہ خاتون پر اسرار طور پر اپنے ہی گھر میں قتل