شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / شہباز شریف کی اراکین اسمبلی کو بجٹ اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت

شہباز شریف کی اراکین اسمبلی کو بجٹ اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد(پاک نیوز) شہباز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس  ہوا۔ اجلاس میں شہباز شریف نے اراکین اسمبلی کو بجٹ اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ نواز شریف نے اپنے عزم و ہمت اور بلند حوصلے سے جمہوریت اور عوام کیلئے عظیم قربانی کی نئی تاریخ لکھی ہے۔مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو نواز شریف سے جیل میں ہونے والی اپنی ملاقات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ نواز شریف کے جذبے بلند ہیں۔انہوں نے نواز شریف سے ملاقاتوں پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو نواز شریف سے نہ ملنے دینا فسطائی ذہنیت کی عکاسی ہے۔شہباز شریف نے نواز شریف کی جانب سے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کیلئے نیک تمناوں کا پیغام بھی پہنچایا۔انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام دشمن، کسان دشمن، مزدور دشمن، کاروبار دشمن، ترقی دشمن بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے۔ عوام دشمن بجٹ کے خلاف عوامی امنگوں کی ترجمانی ہمارا بنیادی فرض ہے۔انہوں نے پارٹی ارکان کو بجٹ اجلاس میں بھرپور شرکت پر خراج تحسین پیش کیا اور ارکان کو ہدایت کی کہ وہ عوام دشمن بجٹ کے اس اہم مرحلے میں کٹوتی کی تحاریک میں حاضری کو یقینی بنائیں اور بھرپور کردار ادا کری

یہ بھی پڑھیں  قومی ٹیم میں شامل نہ ہونے پر مایوسی ہوئی،عبدالرزاق
error: Content is Protected!!