شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پی ٹی آئی کے رہنماوں کی صحافیوں سے دست درازی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ہے:مہر عبدالمتین

پی ٹی آئی کے رہنماوں کی صحافیوں سے دست درازی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ہے:مہر عبدالمتین

لاہور(پریس ریلیز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کی طرف سے صحافیوں سے دست درازی پر پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کی مرکزی قیادت نے شدید تشویش کا اظہار کیا۔پی جی آو جے کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری سید مخدوم زیدی نے ہنگامی اجلاس کے اختتام پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک پاکستان صحافیوں کے لئے غیر محفوظ سمجھا جانے لگاہے۔یہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنمااوچھے ہتھکنڈوں پراتر آئے ہیں۔اجلاس میں ” پاکستان گروپ آف جرنلسٹس” کے مرکزی سیکرٹری جنرل مہر عبدالمتین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں صحافیو ں کے قتل عام،تشدد،اغوا اور جھوٹے مقدمات میں پھنسائے جانے کے کئی واقعات سامنے آئے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے انتہائی افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں نے بھی صحافیوں کے گریبان پکڑنا شروع کر دیے ہیں۔جو ناقابل برداشت رویہ ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کی گزشتہ روز فیصل آباد میں ایک نجی ٹی وی چینل کے مالک کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سینئر صحافی و تجزیہ نگار سمیع ابراھیم سے بھری محفل میں دست درازی کر کے ناقابل قبول کلچر کو پروان چڑھانے کی کوشش کی ہے۔ دوسرے الفاظ میں یہی کہوں گا کہ فواد چوھدری نے بھری محفل میں نہ صرف سمیع ابراہیم کی عزت نفس کو مجروح کی بلکہ محفل کے آداب کو سرعام اپنے پاوٗں تلے روندا۔ ایک اور واقع میں کراچی میں پی ٹی آئی کے رہنما مسرور سیال نے ایک نجی ٹی وی چینل کے لائیو پروگرام میں کراچی پری کلب کے صدر و سینئر صحافی امتیاز فاران پر تشدد کیا اور گالم گلوچ کا رویہ اختیار کیا جس کی "پاکستان گروپ آف جرنلسٹس” کی مرکزی و صوبائی قیادت سمیت ضلعی عہدیداران و ممبران شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے چیر مین عمران خان کو صحافیوں کے ساتھ کی جانے والی دست درازی کا سختی سے نوٹس لینا چاہے۔”پاکستان گروپ آف جرنلسٹس "کی مرکزی وصوبائی قیادت سمیت "پاکستان گروپ آف جرنلسٹس "کے تمام ضلعی عہدیداران و ممبران سینئر صحافی سمیع ابراھیم اور امتیاز فاران کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونگے

یہ بھی پڑھیں  بہاولنگر:احتجاج کا خوف یا سیاسی دباؤ؟۔۔ایس ایچ او تھانہ مدرسہ محکمہ نہر کے ایس ڈی او پر حملہ کر نے والے ملزمان کے خلاف کارروائی کر نے سے گریزاں