شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / ڈالر بے لگام، روپیہ ہلکان، انٹر بینک میں 164 روپے میں ٹریڈنگ

ڈالر بے لگام، روپیہ ہلکان، انٹر بینک میں 164 روپے میں ٹریڈنگ

کراچی(پاک نیوز) امریکی کرنسی کو ایک بار پھر پر لگ گئے، ایک روپیہ 84 پیسے مہنگا ہو کر ریٹ 164 روپے کی سطح پر آ گیا۔ 2 دن میں ڈالر 7 روپے سے زائد گراں ہوا ہے۔مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر نے پھر اونچی اڑان بھری، انٹربینک میں ایک روپیہ 84 پیسے مہنگا ہو گیا اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164 روپے پر ٹریڈ کرتا رہا۔بتایا گیا ہے کہ 2 دن کے دوران ڈالر 7 روپے 2 پیسے مہنگا ہوا ہے جس سے ایک جانب روپیہ ہلکان ہو گیا تو دوسری طرف روزمرہ استعمال کی اشیا سمیت دیگر مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ پاکستان پر بیرونی قرضوں کے حجم میں بھی بڑھے گا اور پاکستانی برآمدی مصنوعات کی لاگت بڑھنے کے سبب توازن تجارت کی صورت حال بھی ابتر ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  قومی انتخابات میں ن لیگ کا ساتھ دیں،سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر