شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / گلوکار راحت فتح علی خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے اعزازی ڈگری سے نواز دیا گیا

گلوکار راحت فتح علی خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے اعزازی ڈگری سے نواز دیا گیا

لندن(نمائندہ شوبز) مقبول ترین پاکستانی گلوکارراحت فتح علی خان کو لندن کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے آج اعزازی ڈگری سے نواز دیا گیا۔راحت فتح علی خان کا شمارایشیا کے بہترین گلوکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے پاکستان کے ساتھ بھارت میں بھی اپنی خوبصورت آواز سے لوگوں کودیوانہ بنا رکھا ہے۔ موسیقی کے شعبے میں گراں قدرخدمات انجام دینے کے لیے برطانیہ کی معروف آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے آج انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نواز ا گیا۔آج لندن میں ہونے والی یاد گار تقریب سے قبل آکسفورڈ یونیورسٹی لندن کے چانسلر کی جانب سے استاد راحت فتح علی خان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا اور انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا۔ استاد راحت فتح علی خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی لندن کے چانسلر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انسان اگر سچی لگن اور محنت سے کسی بھی شعبے میں کام کرے تو ایک دن بڑی کامیابی ضرور حاصل ہوتی ہے۔ قوالی کا فن دنیا کے چپے چپے میں مقبول ہورہا ہے۔چھ سو سال سے ہم قوالی گار ہے ہیں، ہمارے خاندان نے اس فن کی آبیاری میں کئی سال لگائے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق راحت فتح علی خان نے ایسے خاندان میں آنکھ کھولی جوجنوبی ایشیائی موسیقی کی پہچان بن گیا۔ انہوں نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم سات سال کی عمر سے لینی شروع کی اور اب تک 50 سے زائد البم ریلیز کرچکے ہیں

یہ بھی پڑھیں  مری روڈ سیکٹر میں تعینات وارڈن کی مزدور کے ساتھ بدتمیزی اور ہاتھا پائی