شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / شاہ محمود قریشی سے افغان صدر کی ملاقات، افغان مفاہمتی عمل پر بات چیت

شاہ محمود قریشی سے افغان صدر کی ملاقات، افغان مفاہمتی عمل پر بات چیت

اسلام آباد(پاک نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے افغان صدر نے ملاقات کی ہے جس میں افغان مفاہمتی عمل اور دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ملاقات میں صدر اشرف غنی نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا جبکہ معیشت اور عوامی رابطوں میں اضافے پر بھی گفتگو کی گئی۔ دونوں ملکوں میں مواصلات، توانائی، ثقافت، عوامی روابط اور امن و اخوت کیلئے وضع کردہ حکمت عملی کو عوام کی بہتری اور بہبود کیلئے بروئے کار لانے پر اتفاق کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا اشرف غنی کے دورہ سے دونوں ممالک مزید قریب آئیں گے، دورے سے دو طرفہ تعلقات کے استحکام میں مدد ملے گی۔واضح رہے افغانستان کے صدر اشرف غنی دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے جہاں وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے ایئرپورٹ پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر افغان سفیر عاطف مشال اور دفتر خارجہ کے اعلی افسران بھی موجود تھے

یہ بھی پڑھیں  شیعہ علماء کونسل تحصیل ٹیکسلا اور جعفریہ سٹودنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام معصوم عزاداروں پر مشتمل ماتمی جلوس ختتام پذیر
error: Content is Protected!!