شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پتوکی شوگرمل کو فروخت کرنے کی تیاریاں

پتوکی شوگرمل کو فروخت کرنے کی تیاریاں

پتو کی(تحصیل رپورٹر ) پتوکی شوگرمل کو فروخت کرنے کی تیاریاں۔ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی باضابطہ اعلان چند روز میں ہوگا۔انتہائی باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پتوکی شوگر مل کے مالکان مالی بحران کا شکار ہوگئے ہیں اسلئے انہوں نے پتوکی شوگر مل کو فروخت کرنے کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں اور اس سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جس کا باضابطہ اعلان چند روز میں کر دیاجائیگا پتوکی شوگر مل کی فروخت کے فیصلہ کے بعد شوگر مل کے ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے تاہم شوگر مل مالکان اس فیصلہ کو ابھی تک خفیہ رکھ رہے ہیں توقع ہے کہ چند روز میں شوگر مل کی فروخت کا باضابطہ اعلان کر کے انہیں نئے مالکان کے حوالے کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:پی او ایف سپورٹس کنٹرول بورڈ کے زیر اہتمام واہ ریجن سکولز سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب