پاکستانتازہ ترین

بجٹ پاس نہیں بلڈوزہوگیا ہے۔آصف زرداری

اسلام آباد(پاک نیوز)سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ جو حکومت سلیکٹ ہوکر آئی ہو، اسے میں کیسے سمجھاسکتا ہوں۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں نے سابق صدر سے بجٹ سے متعلق سوالا ت کئے، ایک صحافی نے سوال کیا کہ معاون خصوصی اطلاعات کا کہنا ہے کہ بجٹ پاس ہونا اپوزیشن کی ناکامی ہے، جس پر آصف زرداری نےجواب دیا کہ یہ سلیکٹڈحکومت ہے،سلیکٹ ہوکرآنےوالوں کوکیاسمجھاسکتاہوں۔اس موقع پر ایک اور صحافی کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب بجٹ پاس ہوگی ہے، جس کا جواب دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ بجٹ پاس نہیں بلڈوزہوگیا ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ چیئرمین سینیٹ سے متعلق معاملات کہاں تک پہنچے؟، جس پر آصف زرداری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے جیل میں معلومات نہیں پہنچتیں

یہ بھی پڑھیں  جھنگ: نونہال ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں،ڈی سی او جھنگ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker