پاکستانتازہ ترین

ٹرینوں کے کرایوں میں 2 سے 8 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا

لاہور(پاک نیوز) پاکستان ریلوے نے آج سے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا۔پاکستان ریلوے کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے باعث کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے اور آئندہ مالی سال میں ریلوے کو تین سے چار ارب روپے کے خسارے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔ریلوے نے مختلف کمپارٹمنٹ کے کرایوں میں 2 سے 8.5 فیصد تک اضافہ کیا ہے۔ 50 کلومیٹر تک کے سفر پر کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، اکانومی کلاس کے کرایوں میں 100 روپے سے کم اضافہ کیا ہے اور سیلون کے کرایوں میں 8 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ تمام اسپیشل ٹرینوں کے کرایے قراقرام ایکسپریس کے کرایے کے برابر رکھے گئے ہیں

یہ بھی پڑھیں  گلگت بلتستان کے الیکشن میں غلام سرورخان اور جہانگیرترین ہمارے پاس انتخابی اتحادکے لئے آئے تھے:علامہ عارف واحدی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker