شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / وزیراعظم نے کہا تو گورنر سندھ 48 گھنٹوں میں تبدیلی لے آئیں گے، فواد چوہدری

وزیراعظم نے کہا تو گورنر سندھ 48 گھنٹوں میں تبدیلی لے آئیں گے، فواد چوہدری

اسلام آباد(بیوروچیف)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ جادوگر آدمی ہیں جب بھی وزیراعظم نے کہا وہ 48 گھنٹوں میں تبدیلی لے آئیں گے۔بارانی زرعی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کو ایک اور کیس میں گرفتار کر لیا گیا ہے، سندھ میں جانے والا پیسہ دبئی سے نکلتا ہے،بلوچستان میں 30 ہزار کروڑ روپیہ گیا، بلوچستان میں چپڑاسیوں نے بھی راڈو کی گھڑیاں پہنی ہوتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 10 برسوں میں 24 ٹریلین قرضہ لیا گیا، کدھر گیا، 10 سالوں کی چوری کا حساب کتاب ہی نہیں مل رہا تاہم ہم ملک میں شفاف حکومت اور احتساب کا کلچر لے کر آئے ہیں

یہ بھی پڑھیں  ماہ شعبان کی فضیلت