پاکستانتازہ ترین

رانا ثنا اللہ کو اے این ایف نے تحویل میں لے لیا

لاہور(پاک نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ کو اپنی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان پر منشیات فروشوں کے ساتھ تعلق کا الزام ہے۔دنیا نیوز ذرائع کے مطابق بعض افراد منشیات کا بزنس کرتے تھے جن کا تعلق رانا ثنا اللہ کے ساتھ تھا۔ ان منشیات کا بزنس کرنے والوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا۔اے این ایف ذرائع نے کہا ہے کہ ن لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ کو تحویل میں لے کر ان سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔ ادھر ن لیگ کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker