شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / امریکا کی ریاست ٹیکساس میں طیارہ گرنے سے 10 افراد ہلاک

امریکا کی ریاست ٹیکساس میں طیارہ گرنے سے 10 افراد ہلاک

ٹیکساس(ویب ڈیسک) امریکا کی ریاست ٹیکساس میں طیارہ گرنے سے 10 افراد ہلاک ہو گئے۔خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ گر گیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے، 2 انجنوں والا چھوٹا طیارہ ایڈیسن ائیرپورٹ سے اڑان بھر رہا تھا کہ قریبی ہینگر پر گر گیا، طیارہ عمارت پر گرتے ہی اس میں آگ لگ گئی جس کے باعث طیارے میں موجود پائلٹ سمیت تمام 10 افراد موقع پر ہی چل بسے۔خبر رساں ادارے کے مطابق مرنے والوں میں 8 افراد مسافر تھے جبکہ دو کا تعلق عملے سے تھا۔ دوسری طرف جس جگہ طیارہ گرا وہاں پر کوئی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے نہیں آئی

یہ بھی پڑھیں  کوہاٹ:پو لیس کی کا روا ئی عیسیٰ خیل کچئی سے منشایات فروش کوگرفتارکرلیا