شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / حکومت 58 ٹو بی کا دروازہ کھول رہی ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

حکومت 58 ٹو بی کا دروازہ کھول رہی ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(پاک نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ حکومت 58 ٹو بی کا دروازہ کھول رہی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کی برطرفی کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد مشتاق سکھیرا کی بحالی کے حکم امتناع میں 8 اگست تک توسیع کردی۔عدالت نے مشتاق سکھیرا کی برطرفی کی دلیل میں وزارت قانون کے جواب پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے مشتاق سکھیرا کی تعیناتی غیر قانونی ہونے کے حوالے سے وزارت قانون کی سمری طلب کرلی۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آخری موقع دے رہا ہوں وزارت قانون عدالت کو مطمئن کرے، وزارت قانون و انصاف کا جواب انتہائی خطرناک ہے، حکومت 58 ٹو بی کا دروازہ کھول رہی ہے، موجودہ صدر کو خواب آیا ہے کہ پچھلے صدر نے غلط کام کیا، اگر عدالت کا فیصلہ آگیا تو دو قوتوں کے درمیان اختیارات کی جنگ شروع ہو جائے گی

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : گورنمنٹ کالونی مین روڈ پر سکول اوقات میں ٹریفک مسائل کا سامنا