Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / امریکا نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

امریکا نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

واشنگٹن(ڈیسک نیوز) امریکا نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور کالعدم جنداللہ کو دہشت گرد تنظیم قراردے دیا۔غیرملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکا نے پاکستان میں دہشت گردی کی علامت کالعدم بلوچ لبریشن آرمی اور کالعدم جنداللہ کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا جب کہ امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے بی ایل اے کے اثاثوں پر پابندی بھی عائد کردی گئی ہے۔کالعدم بی ایل اے اور جنداللہ کو دہشت گرد قرار دینے کا اعلان امریکی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر کیا گیا جس کے تحت دونوں تنظیمیں اب دہشت گرد تصور کی جائیں گی جب کہ ان تنظیموں کے تمام تر اثاثہ جات بھی منجمد سمجھے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں  دیرکاضمنی الیکشن اور الیکشن کمیشن کافیصلہ