
اسلام آباد(پاک نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ اثاثوں کو ظاہر کرنے کی سکیم میں اب تک 95 ہزار سے زائد شہریوں نے اپنے غیر ظاہر شدہ اثاثہ جات ظاہر کئے ہیں، سکیم کی مدت آج ختم ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جنہوں نے اب تک اثاثہ جات ظاہر نہیں کئے ہیں اور معمولی ٹیکس کی ادائیگی کر کے اپنے اثاثہ جات کو ڈکلئیر کرسکتے ہیں۔ حکومت نے ٹیکس سسٹم میں نان فائلر کا تصور ختم کر دیا اور اب کسی کیلئے بھی ٹیکس کے دائرہ کار سے باہر رہنا ناممکن ہو جائیگا۔دوسری جانب لاہور کے ریجنل ٹیکس آفس ٹو نے تاحال ایمنسٹی سکیم کے تحت 60 کروڑ روپے کے محصولات جمع کیے ہیں۔ کمشنر غزالہ حمید رازی نے کہا کہ آرٹی او ٹو میں تاحال 700 ٹیکس گزاروں نے اثاثہ جات ظاہر کئے ہیں