شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ہریتھک روشن پر دھوکہ دہی کے الزام پر مقدمہ درج

ہریتھک روشن پر دھوکہ دہی کے الزام پر مقدمہ درج

ممبئی(نمائندہ شوبز) ناموربالی وڈ اداکارہریتھک روشن کے خلاف دھوکا دہی کےالزام کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ہریتھک روشن کے ستارے گذشتہ کافی عرصے سے گردش میں ہیں۔ پہلے وہ کنگنا رناوت کے معاملے میں میڈیا کی سرخیوں کا حصہ بنے، پھران کی بہن سنینا روشن نے ان پر وعدہ خلافی کا الزام لگایا اوراب ششی کانت نامی شخص نے ان پر دھوکادہی کا الزام لگایا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے علاقے ککت پالی کے رہائشی ششی کانت نامی شخص نے ہریتھک روشن کے خلاف دھوکا دہی کی شکایت درج کرائی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ گذشتہ برس کلٹ فٹ ہیلتھ کیئر نامی فٹنس سینٹر جوائن کیا تھا جس کی فیس 17 ہزار 490 روپے ادا کی تھی، ہریتھک روشن اس فٹنس سینٹر کے برانڈ ایمبسیڈر ہیں۔فٹنس سینٹرجوائن کرتے وقت اس سے وعدہ کیا گیا تھا کہ ایک سال کے دوران انہیں بہترین سہولیات مہیا کی جائیں گی لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا، اس سینٹر میں تقریباً 1800 لوگوں نے داخلہ لیا تھا لیکن ہمیں وہاں ورک آؤٹ کے لیے کارپٹ ایریا تک فراہم نہیں کیا گیا جبکہ سینٹر میں کام کرنے والے لوگوں کا رویہ بھی ہمارے ساتھ بہت خراب تھا جس کے باعث ہمیں سخت ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا۔متاثرہ شخص نے ہریتھک روشن اور ہیلتھ کیئر سینٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے خلاف ککت پالی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے جس کے بعد پولیس نے بھارتی پینل کورٹ کے سیکشن 406 اور420 کے تحت ہریتھک روشن اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے

یہ بھی پڑھیں  پنجاب میں طوفانی بارشیں جاری،ہلاکتوں کی تعداد 51
error: Content is Protected!!