تازہ ترینعزیز الطاف

پھولنگر: اصلاح آب پاشی کے بنائے پختہ کھال جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

بھائی پھیرو(نامہ نگار)وڑوں روپے کی بین الاقوامی امداد سے بنی پختہ نہر راجباہ نیاز بیگ اور اصلاح آب پاشی کے بنائے پختہ کھال جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار۔ متا ثرہ کاشتکاروں کا محکمہ انہار کی بے حسی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔ تفصیلات کے مطابق کروڑوں روپے کی بین الاقوامی امداد سے پختہ بنی راجباہ نیاز بیگ اورپختہ کھال جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے اور کئی دفعہ نہر ٹوٹ جانے سے ماضی میں کئی دفعہ مواضعات بھائی پھیرو، پر ناواں، ڈھلواں کی وسیع رقبہ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو جا تی رہی ہیں۔ کسان بورڈ بھائی پھیرو کے رہنما احمد جمال ایڈووکیٹ نے بتایا کہ راجباہ نیاز بیگ نہر کو کروڑوں روپے کی بین الاقوامی امداد سے پختہ بنایا گیا مگر محکمہ نہر کے افسراں کی نا اہلی سے یہ نہر جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔نہر کی پٹریوں کی حفاظت پر مامور بیلدار افسروں کے گھروں میں کام کرتے ہیں جبکہ پٹریاں اور نہر تباہ برباد ہوگئی ہے۔کمزور اور ٹوٹی پٹریاں آئے روز ٹوٹ کر کسانوں کی فصلوں کو تباہ کرنے کا موجب بنتی ہیں مگر محکمہ کے افسراں اپنے گھروں میں بیٹھے آرام کرتے ہیں۔زین العابدین نے مطالبہ کیا ہے محکمہ نہر کے نا اہل ملازمین کے خلاف کاروائی کی جائے اور پختہ نہروں اور پختہ کھالوں کی فوری مرمت کی جائے تاکہ یہ مکمل تباہ ہونے سے بچ سکیں

یہ بھی پڑھیں  سبی:فری لیگل گرین موومنٹ کے قیام کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker