پاکستانتازہ ترین

حکومت دس دن کے اندر انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے گی، ڈاکٹر طاہرالقادری

tahir ul qadriلاہور(نامہ نگار)  ڈاکٹر طاہر القادری نے الیکشن کمیشن کو ایک بار پهر غیر آئینی قرار دیا ہے۔ تحریک منہاج القرآن اور حکومت کے درمیان لاہور میں مذاکرات ہوئے۔ فریقین کے درمیان الیکشن کمیشن کی تحلیل پر اختلافات دور نہ ہوسکے۔ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ حکومت نے بات نہ مانی تو وہ سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔ منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں ڈاکٹر طاہرالقادری اور حکومتی وفد کے مذاکرات میں اعلان اسلام آباد میں شامل دیگر نکات پر عمل درآمد کے معاملات تو جلد نمٹ گئے مگر الیکشن کمیشن کی تحلیل پر فریقین کی سوئی اٹک گئی۔ مذاکرات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ انہیں چیف الیکشن کمیشن پر کوئی اعتراض نہیں ہے مگر کمیشن کے چار ارکان کا تقرر سراسر غیرآئینی ہے کیونکہ ان کے تقرر میں آئینی تقاضے پورے ہی نہیں کیئے گئے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر حکومت نے ان کا اصولی موقف نہیں مانا تو وہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے پر مجبور ہوں گے۔
طاہرالقادری نے بتایا کہ مذاکرات میں اسمبلیوں کی تحلیل اور الیکشن کی تاریخ کا اعلان سات دن میں کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ یہ بھی طے پایا کہ امیدواروں کی اہلیت اور نا اہلی کا دفعہ باسٹھ تریسٹھ کے تحت تعین کے لیئے ہر صورت میں تیس دن دیئے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اعلان اسلام آباد کو بھی سات دن کے اندر قانونی حیثیت دیدی جائے گی ۔۔ معاہدوں سے انحراف کسی بھی مہذب معاشرے میں قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے وزیراعظم اور وزرائے اعلٰی کے صوابدیدی فنڈز کا اجرا روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے ہر ایم پی اے کو تیس تیس کروڑ روپے فنڈز جاری کیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  فخرِ پاکستان عبدالا ستار ایدھی اللہ کو پیارے ہو گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker