پاکستانتازہ ترین

چین،دارالحکومت بیجنگ میں ائیرپورٹ پردھماکے میں ایک شخص زخمی

Bejingبیجنگ(ڈیسک رپورٹر) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں بین الاقوامی ائیرپورٹ پر دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔  چین کے میڈیا کے مطابق دھماکا بیجنگ ائیرپورٹ کے انٹرنیشنل آمد گیٹ پر مقامی وقت کے مطابق شام 6بج کر24 منٹ پر ہوا۔  فوٹیج میں ایک ویل چیئر پر معزور شخص کو سفید لفافا ہوا میں لہراتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ کچھ دیر میں دھماکا ہوا اور ویل چیئر فرش پرجا گری جب کہ امدادی کارکنوں نے زخمی معذور شخص کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کردیا۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے ایئرپورٹ کو گھیرے میں لے لیا تاہم کسی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔  ائیرپورٹ حکام کا کہنا تھا کہ دھماکا دیسی ساختہ بم کا تھا لیکن یہ معلوم نہیں ہوا کہ پٹاخوں میں استعمال ہونے والے پاؤڈر کے ذریعے ایئرپورٹ پر دھماکا کیوں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button