شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پھولنگر:منشیات فروشوں اور ڈاکوؤں کو نکیل ڈالنے کے لیے عوام کا تعاون اشد ضروری ہے،ڈی پی او قصور

پھولنگر:منشیات فروشوں اور ڈاکوؤں کو نکیل ڈالنے کے لیے عوام کا تعاون اشد ضروری ہے،ڈی پی او قصور

بھائی پھیرو(نامہ نگار)ڈی پی او قصور عبدالغفار قیصرانی نے بھائی پھیرو میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے کہا کہ منشیات فروشوں اور ڈاکوؤں کو نکیل ڈالنے کے لیے عوام کا تعاون اشد ضروری ہے۔ جرائم پیشہ افراد معاشرے کا ناسور ہیں معاشرے کو جرائم سے پاک کرنے کیلیے عوام کا تعاون ضروری ہے۔جرائم پیشہ افراد کو بے نقاب کرنے میں صحافیوں کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔سائلین کی شکایات پر موقع پر احکامات جاری۔ ان خیالات کا اظہارڈی پی او قصور عبدالغفار قیصرانی نے بھائی پھیرو لیڈی پارک میں ایک کھلی کچہری سے خطاب کرتے کیا انہوں نے کہاکہ میں علاقے سے جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کے لئے بھرپور کوشش کروں گا۔انہوں نے جرائم پیشہ افراد کو وارننگ دیتے کہا کہ وہ اپنے کالے دھندے بند کر دیں۔ وگرنہ انہیں جیل کی ہوا کھانے پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ شریف شہریوں اور صحافیوں کے لئے میرے دروازے ہر وقت کھُلے ہیں۔ انہیں بلا خوف و خطر معاشرے کے جرائم پیشہ افرادکا پردہ چاک کرنا چاہیے۔ کیونکہ ان کے تعاون کے بغیر پولیس تنہا کچھ نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہا کہ چوروں ڈاکووں اور منشیات فروشوں کا خاتمہ میری پہلی ترجیح ہے۔انہوں نے سائلین کی شکایات پر موقع پر احکامات جاری کر کے درجنوں لوگوں کے مسائل حل کیے۔انہوں نے اپنے ماتحت پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوام کے خادم بنیں اور سائلوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور میرٹ پرجلد از جلد تفتیشیں مکمل کر کے عوام کو جلد از جلد انصاف مہیا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل پتوکی رضوان منظور چیمہ، ایس ایچ او سٹی بھائی پھیرو محمد اسلم بھٹی، ایس ایچ او صدر محمد اعظم ڈحڈی،بھائی پھیرو پریس کلب کے سرپرست اعلی حاجی محمد رمضان،صدر میاں خالد رفیق،چئیرمین ڈاکٹر لیاقت علی اودیگربھی موجود تھے

یہ بھی پڑھیں  نئی کمیٹی میں فوج کا نمائندہ شامل نہیں ہوگا،چوہدری نثاروزیرداخلہ