شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / مریم نواز کا کل منڈی بہاؤ الدین میں جلسہ،پولیس نے تیاریاں رکوا دیں

مریم نواز کا کل منڈی بہاؤ الدین میں جلسہ،پولیس نے تیاریاں رکوا دیں

منڈی بہاؤالدین(پاک نیوز)انتظامیہ نے مریم نواز کو منڈی بہاؤالدین میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر ن لیگ کو دوسری جگہ جلسہ کرنے کا کہا جا رہا ہے ۔ این این آئی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ نے ہر صورت جلسہ کے انتظامات کا فیصلہ کر لیا جس کے لیے لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے منڈی بہاؤالدین کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے اعلان کیا کہ حکومت اجازت نہ بھی دی تو جلسہ ہر صورت ہوگا۔کیپٹن (ر) صفدر نے ٹبہ مانک بوسال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیازی حکومت کے دن گنے جاچکے جس کیلئے مریم نواز حکومت کے خلاف منڈی بہاؤالدین سے احتجاج کا آغاز کریں گی اور 7 جولائی کا جلسہ مہنگائی کا سونامی لانے والوں کے آگے بند باندھے گا

یہ بھی پڑھیں  لاہور: چوہدری شجاعت کا وفاقی حکومت کو لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا فارمولہ