شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / رہبر کمیٹی نے نیا چیئرمین سینیٹ (ن) لیگ کو دینے کی منظوری دے دی

رہبر کمیٹی نے نیا چیئرمین سینیٹ (ن) لیگ کو دینے کی منظوری دے دی

اسلام آباد(بیوورچیف) اپوزیشن کی جانب سے چئیرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر رہبر کمیٹی نے نیا چیئرمین سینیٹ اکثریتی جماعت (ن) لیگ کو دینے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق رہبر کمیٹی نے نیا چیئرمین سینیٹ اکثریتی جماعت (ن) لیگ کو دینے کی منظوری دے دی۔ (ن) لیگ نے راجہ ظفرالحق اور مصدق ملک سمیت دیگر دو ناموں پر مشاورت شروع کردی۔ذرائع کا کہناہے کہ چئیرمین سینیٹ کا عہدہ ملنے کے بعد (ن) لیگ اپوزیشن لیڈر کا عہدہ چھوڑ دے گی۔ رہبر کمیٹی سینیٹ میں نئے اپوزیشن لیڈر کے حوالے سے بھی مشاورت کررہی ہے۔ (ن) لیگ دو روز میں اپنے امیدوار کے ناموں سے کمیٹی کو آگاہ کرے گی۔پیپلزپارٹی کے ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو(نامہ نگار) یوریا کھاد کی بلند قیمتوں کے باعث کسانوں نے کھادکا استعمال کم کردیا