شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:ریڈ کریسنٹ ٹیچنگ ہسپتال دیناناتھ میں سیکورٹی و صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات

بھائی پھیرو:ریڈ کریسنٹ ٹیچنگ ہسپتال دیناناتھ میں سیکورٹی و صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات

بھائی پھیرو(نامہ نگار)ریڈ کریسنٹ ٹیچنگ ہسپتال دیناناتھ میں سیکورٹی و صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات،گرلز و بوائز ہوسٹل غیر محفوظ،ایم ایس ڈاکٹر انعام الحق کا معاملات جلد بہتر بنانے کا اعلان۔تفصیلات کے مطابق۔بھائی پھیرو ریڈکریسنٹ ٹیچنگ ہسپتال دیناناتھ میں ناقص سیکورٹی ہونے کی وجہ سے لاکھوں روپے فیس بھرنے والے طلبہ وطالبات اللہ کے رحم وکرم پر جبکہ بوائز ہوسٹل اورگرلز ہوسٹل غیر محفوظ ہونے کی وجہ سے کسی بھی وقت کسی بہت بڑے سانحہ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتے ہیں دوسری جانب ہسپتال میں صفائی کا بھی کوئی خاطر خواہ انتظام نہیں ہے اس سلسلہ میں موقف جاننے کے لیے جب ریڈکریسنٹ ٹیچنگ ہسپتال دیناناتھ کے ایم ایس ڈاکٹر انعام الحق سے رابطہ کیا گیا تو اُنہوں نے کہا کہ سیکورٹی و صفائی کے معاملات جلد بہتر بنالیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ: اغواء کی تین مختلف وارداتوں میں آتشیں اسلحہ سے مسلح افراد گن پوائنٹ پر شادی شدہ خاتون اور دو نوجوان لڑکیوں کو اغواء کرکے لے گئے