شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:اوباش نوجوان نے سترہ سالہ لڑکی کو گن پوائینٹ پر اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا

بھائی پھیرو:اوباش نوجوان نے سترہ سالہ لڑکی کو گن پوائینٹ پر اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔اوباش نوجوان نے سترہ سالہ لڑکی کو گن پوائینٹ پر اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔باپ بیمار بیٹی کو ڈاکٹر کے پاس لیکر گیا تو وہ حاملہ نکلی۔باپ کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں جمبر خورد کی سترہ سالہ روبینہ اپنی سہیلیوں ماریہ اور صائمہ سے ملنے کے لیے انکے گھر گئی اور تینوں سیہلیاں رات دیر گئے ٹیلی ویژن پر فلمیں دیکھتی رہیں اور رات دیر گئے سو گئیں۔رات کے کسی حصہ میں دونوں سہیلیاں روبینہ کوکمرے میں اکیلا چھوڑ کر چلی گئیں تو انکا بھائی اوباش نوجوان شان اسکے کمرے میں گھس آیا اور اسلحہ دکھا کر اورڈ را دھمکا کر روبینہ کے ساتھ ساری رات شیطانی کھیل کھیلتا رہا اور دھمکی دی کہ اگر کی کو بتایا تو وہ جان سے مار دے گا۔شرم کے مارے لڑکی خاموش رہی اور کسی کو نہ بتایا کافی دنوں کے بعد بالاخرگزشتہ روز روبینہ کی طبیعت خراب ہوئی تو بد نصیب باپ اسے علاج کیلیے ڈاکٹر کے پاس لے گیا تو الٹرا سونک کے بعد لڑکی حاملہ نکلی۔باپ شوکت مسیح کی رپورٹ پر ملزمان شان،صائمہ اور ماریہ کیخلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  الطاف حسین اور را کے درمیان کچھ تو کنیکشن ہے،عمران خان
error: Content is Protected!!