شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / عبدالستار ایدھی کی آج تیسری برسی ہے

عبدالستار ایدھی کی آج تیسری برسی ہے

کراچی(پاک نیوز) تمام عمر انسانیت کی خدمت سے عبارت، محبتیں، خوشیاں اور دکھ بانٹنے والے عبدالستار ایدھی کی آج تیسری برسی ہے۔ ان کا جاری کردہ فلاٖحی مشن آج بھی جاری ہے۔شفقت، محبت اور انسانی خدمت کا استعارہ عبدالستار ایدھی، 1951 میں کراچی کے علاقے کھارادر میں ایک چھوٹے سے کلینک اور ایمبولینس سروس کا آغاز کیا۔ ایک ایمبولینس سے شروع ہونے والی سروس آج دنیا کی سب سے بڑی ایمبولینس سروسز میں سے ایک ہے۔مذہب و فرقے، رنگ و نسل کی تفریق کے بغیر انسانی خدمت کیلئے جھولی سے جھولے تک سفر کرنے والے عبدالستار ایدھی جہاں جہاں دکھی انسانیت بلکتی سسکتی نظر آئی وہاں پہنچے۔میتوں کے لئے سرد خانے اور غسل و تدفین کا ذمہ بھی اس محسن نے اُٹھایا ان کی سماجی خدمات کے صلے میں انہیں متعدد قومی اور بین الاقوامی اعزازت سے نوازا گیا۔ عبدالستارایدھی 8 جولائی 2016 کو87 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔قومی پرچم میں لپٹے جسد خاکی کو مسلح افواج کے سربراہان نے سلامی دی اور فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی۔ ان کی موت پر ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان بھی کیا گیا، ان کا مشن ان کی وفات کے بعد بھی جاری و ساری ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : مسیحی برادری نے پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے لازوال خدمات سرانجام دی ہیں ۔ حسن اسد علوی