شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / سینئر اداکارہ ذہین طاہرہ کراچی میں انتقال کر گئیں

سینئر اداکارہ ذہین طاہرہ کراچی میں انتقال کر گئیں

کراچی(نمائندہ شوبز نیوز) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ذہین طاہرہ کراچی میں انتقال کر گئیں، انھیں کچھ عرصہ قبل دل کے دورے کے سبب ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔ذہین طاہرہ نے 700 سے زائد ڈرامہ سیریلز میں کام کیا، مقبول ڈرامے "خدا کی بستی” میں بھی کردار نبھایا۔ انھیں دل کا دورہ پڑنے کے سبب کچھ عرصہ قبل ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ کئی روز زیر علاج رہیں۔ طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انھیں وینٹی لیٹر پر بھی رکھا گیا تھا۔اداکارہ کی حالت گزشتہ شب زیادہ بگڑ گئی اور موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد وہ دنیائے فانی سے کوچ کر گئیں۔

یہ بھی پڑھیں  نواز شریف کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ایاد امین عبد اللہ مدنی سے ملاقات